Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کا کورونا ٹیسٹ منفی، ’بگ باس‘ کی میزبانی کریں گے

سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ اداکار سلمان خان اور ان کی فیملی کے افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
خیال رہے سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سٹار ایکٹر اور ان کے خاندان کے دوسرے افراد گذشتہ ہفتے سے قرنطینہ میں تھے۔
انڈین اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور دو اسٹاف ممبران کورونا مثبت آنے کے بعد ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
 
رپورٹس کے مطابق ڈرائیور اور اسٹاف ممبران میں کورونا کی تصدیق کے بعد سلمان خان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
بعدازاں سلمان خان نے بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا۔
  اب سلمان خان سنیچر کو 'بگ باس 14' کے ویک اینڈ ایپی سوڈ کی میزبانی کریں گے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور، اداکارہ جنیلیا دیشمک، تمنہ بھاٹیا اور امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

شیئر: