فلم ’دنگل‘ اور ’سیکرٹ سپر سٹار‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنے فین پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی تصاویر کو ہٹا دیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ’ناممکن‘ ہے کہ ان تصاویر کو مکمل طور پر انٹرنیٹ سے ہٹا دیا جائے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں شوبز سے دور اپنی زندگی کا ’نیا باب‘ شروع کرنے جا رہی ہوں۔‘
سابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی درخواست کے ساتھ امریکی سیاست دان برنی سینڈرز کی میم بھی پوسٹ کی اور اس پر لکھا کہ ’ڈیئر فین پیجز، میں آپ سے ایک بار پھر درخواست کر رہی ہوں کہ میرا پیغام پڑھیں۔‘
مزید پڑھیں
-
زائرہ وسیم کی واپسی کی خبر اور ٹرولنگNode ID: 433176
-
زائرہ وسیم کو ٹڈیوں کے حملے پر ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیاNode ID: 481721
-
’لگتا ہے امی نے صفائی کا کہہ دیا‘Node ID: 495606
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ہیلو ایوری ون! میں آپ سب کے مسلسل پیار اور مہربانی پر ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘
’آپ سب میرے لیے پیار اور طاقت کا ذریعہ تھے، مجھے ہر چیز کے لیے سپورٹ کرنے کا شکریہ۔‘
زائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ ’میں یہ اس لیے کہہ رہی ہوں کہ آپ سب نے ہمیشہ میرا خیال رکھا اور اب آپ مجھ پر ایک چھوٹا سے احسان کر دیں۔‘
‘میری آپ سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی اپنے اکاؤنٹس سے میری تصویریں ہٹا دیں اور دوسرے فین پیجز کو بھی ایسا ہی کرنے کو کہیں۔‘
دنگل گرل نے کہا کہ ’میری تصاویر آگے شیئر بھی نہ کی جائیں، مجھے امید ہے کہ آپ میری مدد اور میرے ساتھ تعاون کریں گے جیسا کہ آپ نے اس سے پہلے ہمیشہ کیا۔‘
’میں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہوں اور میں اس سلسلے میں آپ کے تعاون سے بہت فائدہ اٹھا سکتی ہوں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میرے سفر کا حصہ رہنے پر آپ کا شکریہ، اللہ آپ کو اس کا بہت اجر دے۔‘
A message I had shared with the fan pages last year. Sharing it again just in case you haven’t read it before. Thenks :)) https://t.co/TYN05wyV1p pic.twitter.com/z55BR7cqd3
— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) November 21, 2020
یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے 2019 میں اداکاری کے شعبے کو یہ کہتے ہوئے خیرباد کہہ دیا تھا کہ وہ اب مذہب پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔
دنگل گرل زائرہ وسیم نے ایک فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلموں میں آنے کے پانچ سال بعد اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ یہ وہ جگہ نہیں جہاں وہ پہنچنا چاہتی ہیں۔
انھوں نے اداکاری سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں اس میدان سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو سکتی ہوں لیکن میں اس میدان کی نہیں ہوں۔‘
انھوں نے لکھا کہ 'پانچ سال پہلے، میں نے ایک فیصلہ کیا جس نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دی۔ میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا اور اس نے مقبولیت کے دروازے کھول دیے۔ میں توجہ کا مرکز بن گئی اور مجھے کامیابی کی مثال اور نوجوانوں کی رول ماڈل کہا جانے لگا۔‘
