Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی کمیونیکیشن خلاف ورزیوں پر14 ہزار شکایات

اتھارٹی کی جانب سے صارفین کی شکایات کا مناسب حل تلاش کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال رواں کی تیسری سہہ ماہی کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن صارفین کی جانب سے 14 ہزار 718 شکایات موصول ہوئیں۔
موصول ہونے والی شکایات کی بڑی تعداد بلنگ سے متعلق تھی۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مواصلات اور انفارمیشن ٹینکنالوجی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی مختلف کمپنیوں کے صارفین نے اتھارٹی سے رجوع کرکے اپنی شکایات درج کرائیں۔
شکایات کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صارفین اس وقت اتھارٹی سے رجوع کرتے ہیں جب سروس فراہم کرنےوالی کمپنی کی جانب سے انہیں مناسب جواب نہیں ملتا جس کے بعد وہ اتھارٹی میں اپنی شکایت ریکارڈ کراتے ہیں۔

بیشتر شکایات زائد بلنگ کے حوالے سے رہیں(فوٹو ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی عرب میں ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے صارفین کی سہولت کے لیے ایسی شکایات جو کمپنی اور صارف کے مابین حل نہ ہوتی ہوں ان کا فیصلہ کرنے کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جہاں صارفین اور کمپنی کے مابین ہونے والے اختلاف کو دور کرکے منصفانہ حل پیش کیاجاتا ہے۔
ٹیلی کمیونیکشن صارفین کویہ اختیار ہے کہ اگر متعلقہ کمپنی اپنے صارف کو مطمئن نہ کرسکے تو وہ اپنے دلائل کے ساتھ اتھارٹی سے رجوع کرسکتے ہیں ۔
بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے جو پیکیج دیا جاتا ہے اس کے مطابق اسپیڈ نہیں ہوتی جبکہ بل پورا وصول کیاجاتا ہے ۔

شیئر: