Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آن لائن صارفین رقم واپس لے سکیں گے‘

سعودی عرب میں آن لائن مارکیٹ کا حجم اسی ارب ریال تک پہنچ چکا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن اتھارٹی نے آن لائن مارکیٹنگ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر صارفین اپنی رقم واپس لینا چاہیں تو انہیں رقم واپس کی جائے۔ اس پر عملدر آمد یقینی بنانے کے لیے ای مارکیٹنگ میں ضروری تبدیلی کی جائے۔
 عاجل ویب سائٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’صارفین کو سامان پسند نہ آنے یا سروس سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں ادا شدہ رقم واپس کرنے کا انتظام کیا جائے۔‘

ای مارکیٹنگ فارم میں رقم کی واپسی کا آپشن رکھا جائے۔

ای مارکیٹنگ فارم میں رقم کی واپسی کا آپشن رکھا جائے۔ صارف فارم خود پر کرے تاکہ مطلوبہ سامان وصول کرنے سے انکار کی صورت میں فراہم کردہ معلومات سے انکا ر نہ کرسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیونیکشن اتھارٹی نے ای مارکیٹنگ اداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ سعودی عرب میں صارفین کی سہولت کے لیے مفت رابطہ مرکز مہیا کریں اور رابطے کے لیے اپنے پتے اور نمبر بھی جاری کریں۔
ٓٓآن لائن مارکیٹنگ کمپنیوں پر یہ پابندی بھی عائد کی گئی کہ وہ سامان کی قیمت، سروس چارجز اور آفرز کی بابت درست معلومات صارفین کو مہیا کریں ۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن اتھارٹی نے آن لائن مارکیٹنگ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے

 آن لائن سامان فراہم کرنے والے اداروں پر یہ بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ تجارتی اشتہار کے ضوابط اور سامان واپس کرنے کے سلسلے میں صارفین کے حق یا مقررہ وقت پر سامان نہ ملنے پر آرڈر کینسل کرنے کے اختیار کا احترام کریں۔
اگر سامان کی فراہمی میں پندرہ دن کی تاخیر پر ہو گی تو ان حالات میں صارف آرڈر کینسل کر سکتا ہے۔
سعودی کابینہ نے حال ہی میں آن لائن شاپنگ کرانے والے اداروں سے متعلق قانون کی منظوری دی ہے۔ سعودی عرب میں آن لائن شاپنگ کی مارکیٹ کا حجم اسی ارب ریال تک پہنچ چکا ہے۔

شیئر: