Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر، تیونس اور لیبیا میں کورونا کے نئے کیسز

’تیونس میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 89196 ہوگئی ہے‘ (فوٹو: مزمز)
مصر، تیونس اور لیبیا میں کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ کیے گیے جبکہ متعدد مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک سو مریض شفایاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ کر دیے گیے ہیں جبکہ ان کی کل تعداد 101981 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کا شکار ہونے والے افراد کی کل تعداد 113381 ہوگئی ہے‘۔
’گذشتہ روز 354 نئے کیسز کا اندراج ہوا جبکہ 12 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ہلاک شدگان کی کل تعداد 6560 ہوگئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق علاج کیا جا رہا ہے‘۔
دوسری طرف تیونس نے کہا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں میں 485 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ روز 41 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 89196 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 2862 ہوگئے ہیں‘۔

’مصر میں 354 نئے کیسز کا اندراج ہوا جبکہ 12 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘ (فوٹو: الاخبار)

ادھر لیبیا میں گذشتہ روز 650 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
لیبیا کی نیوز ایجنسی کے مطابق قومی مرکز برائے انسداد وبائی امراض نے کہا ہے کہ ’678 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ اسی اثنا 13 مریض ہلاک ہوگئے ہیں‘۔
’مرکز میں 4678 افراد کے ٹیسٹ نمونے موصول ہوئے ہیں، ان میں سے 4028 کے نتائج منفی نکلے ہیں‘۔
’نئے مریضوں میں 168 افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کا شکار افراد سے میل جول رکھنے پر وائرس منتقل ہوا ہے‘۔

شیئر: