سگے بھائی کو قتل کرنے والا گرفتار
ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ایک سعودی شہری نے رابغ کمشنری میں اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔ آپس میں جھگڑا ہو جانے پر دھار دار آلے سے سینے پر وار کر کے بھائی کو ہلاک کر دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا تھا۔
دونوں عمر کے چوتھے عشرے میں ہیں ۔ جھگڑا گھر پر ہوا ۔ بھائی نے طیش میں آکر اپنے بھائی کے سینے میں دھاردار آلہ اتار دیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔
رابغ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ۔ اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا ۔
ملزم کے اقبالی بیان کے ساتھ ابتدائی تحقیقات کی فائل پراسیکیوشن کے ادارے کو بھیج دی گئی جہاں اس پر مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔