جدہ .... المنتزھات کے علاقے میں معمولی اختلاف لڑائی کی صورت اختیار کر گیا جس میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں دو افراد میں کسی بات پر اختلاف ہو گیا جس پر ایک نے طیش میں آکر اپنے ساتھی کے سر پر لاٹھی سے حملہ کر دیا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا اعترافی بیان لے لیا گیا ہے اس کا چالان مکمل کرنے کے بعد تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا جائے گا۔