Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین ابراہیم طہ او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

او آئی سی کے نو منتخب سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کا تعلق چاڈ سے ہے (فوٹو: اے ایف پی)
حسین ابراہیم طہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق چاڈ کے سابق سفارتکار کا بطور او آئی سی سیکرٹری جنرل تقرر ڈاکٹر یوسف العثیمین کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہوا ہے۔

 

نائجر میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے نئے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے حسین ابراہیم طہ کی بطور او آئی سی سیکرٹری جنرل انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب حسین ابراہیم کو سپورٹ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔

شیئر: