کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر تجارتی ادارے کو جرمانہ
اتوار 29 نومبر 2020 10:51
کاپی رائٹ کاقانون لوگوں کے حقوق کی حفاظت کےلیے ہے(فوٹو، الاقتصادیہ)
سعودی اتھارٹی برائے دانشمندانہ املاک نے مقامی شہری کو انصاف دلاتے ہوئے اس کی شہکار تصویر بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر ادارے کے خلاف فوری کاروائی کا حکم صادر کردیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ایک شخص نے اتھارٹی میں شکایت کی تھی کہ نجی کمپنی نے اس کی شہکار فوٹو استعمال کی جو کاپی رائٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔
مدعی کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی نے اسکی فوٹو اپنے تجارتی مقصد کے لیے نہ صرف بغیر اجازت استعمال کی بلکہ فوٹو استعمال کرتے ہوئے اس کا نام تک درج نہیں کیا۔
اتھارٹی نے شکایت کا جائزہ لینے کے بعد کمپنی کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے اسے فوٹو کے مالک کو 10 ہزار ریال ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ 60 ہزار ریال کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے تحت جرمانہ بھی عائد کردیا۔ کمپنی کو مزید حکم دیا کہ وہ مذکورہ تصویرجسے تجارتی مقصد کےلیے استعمال کی ہے فوری طور پر ہٹائی جائے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں کاپی رائٹ کا قانون موجود ہے جولوگوں کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔