Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ

میڈیا کمپنی کی اجازت کے بغیر ڈیزائن استعمال کیے تھے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں مقامی عدالت نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ایک ادارے کو 22 ہزار ریال معاوضہ ادا کرنے کرنے کا حکم دیا ہے۔ 45 ہزار ریال جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
کاپی رائٹ نیشنل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ادارے نے میڈیا کمپنی کی اجازت کے بغیر اس کے منفرد ڈیزائن استعمال کیے تھے۔
 اخبار24 کے مطابق کاپی رائٹ اتھارٹی نے بتایا کہ عدالت نے خلاف ورزی کرنے والے ادارے کے خلاف نہ صرف معاوضے اور جرمانے کا فیصلہ دیا بلکہ میڈیا کمپنی کے منفرد ڈیزائن جو اس کے قبضے میں تھے انہیں ضبط کرنے اور اس کا ریکارڈ تلف کرنے کا بھی پابند بنایا ہے۔
کاپی رائٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ کوئی بھی کمپنی ادارہ یا فرد کسی کی ادبی اور آرٹ تخلیقات اجازت کے بغیر استعمال نہ کرے۔ اجازت تحریری طور پر لی جائے جبکہ زبانی اجازت ناکافی ہوگی۔

شیئر: