مشاعر مقدسہ میں راستوں کو منظم کرنے کے لیے اجلاس
اتوار 29 نومبر 2020 13:34
’اجلاس میں مشاعر مقدسہ میں پیدل چلنے والوں کے راستوں کو منظم کرنے کا منصوبہ زیر بحث رہا‘ ( فوٹو: سبق)
مشاعر مقدسہ میں پیدل چلنے والے عازمین کے راستوں کو منظم کرنے والے اداروں کا آن لائن اجلاس ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت مشاعر مقدسہ ادارے کے سربراہ انجینئر احمد بن محمد منشی نے کی ہے۔
آن لائن اجلاس میں مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے علاوہ متعدد سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے۔
اجلاس میں مشاعر مقدسہ میں پیدل چلنے والوں کے راستوں کو منظم کرنے کا منصوبہ زیر بحث رہا۔ علاوہ ازیں وادی محسر چوراہے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
شرکا نے امسال عازمین حج کو بہتر سروس اور سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں جن پر مزید غور کیا جائے گا۔