پراگ .... جمہوریہ چیک میں جنگلی جانور چیک، آسٹریا اور جرمنی کے درمیان پہاڑی علاقوں میں ایک ایسی جنگلی کھمبیاں کھا رہے ہیں جو روس میں ہونے والے چرنوبل کے ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کا شکار ہوگئی تھیں۔اس طرح ان جانوروں میں بھی تابکاری اثرات پہنچ چکے ہیں۔ علاقے میں ہر وقت شدید سردی ہوتی ہے اور اکثر برفباری ہوتی رہتی ہے لیکن وہاں جنگلی جانور آزادانہ گھوم رہے ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ روس کے علاقے چرنوبل میں 30سال قبل ایٹمی پلانٹ میں دھماکہ ہوا تھا جس سے تابکاری پھیل گئی تھی اور جس کے اثرات سماوا کے ان پہاڑوں پر بھی پڑے۔ حکومتی عہدیدار کا کہناہے کہ تابکاری ان جانوروں کے گوشت میں بھی پہنچ چکی ہے اسلئے ان کا گوشت نہ کھایا جائے۔