Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیر قانونی سکریپ لے جانےوالے گرفتار

ملزمان سکریب کے بارے میں وضاحت پیش نہ کرسکے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن کی پولیس نے غیر قانونی طورپر سکریپ لے جانے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق ریاض پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرقی علاقے میں پولیس ٹیموں نے دوران تفتیش 5 غیرملکی جن میں پاکستانی اور افغانی شامل تھے کو حراست میں لیا جن کی گاڑیوں میں کاپر، سٹیل اور لوہے کا سکریپ لدا ہواتھا۔
حراست میں لیے جانے والے افراد اپنی گاڑیوں میں لوڈ کیے ہوئے سکریپ کے بارے میں ثبوت پیش نہیں کرسکے کہ وہ انہو ں نے کہاں سے حاصل کیا۔
پولیس نے پانچوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے چالان پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیے جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد کیس عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: