امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو ایک حکم نامہ جاری کریں گے جس کے تحت مختلف کورونا ویکسیز کی امریکی شہریوں تک ترجیح بنیادوں پر رسائی ہو گی۔
تاہم یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا وائٹ ہاؤس آنے والے مہینوں میں ویکسین کی مطلوبہ مقدار حاصل کر سکے گا؟
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ میں چند روز میں ویکسینیشن کا عمل شروع ہو جائے گا اور صدر ٹرمپ اس حوالے ’ویکسین سمٹ‘ کی میزبانی بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
ویکسین بنانے کی دوڑ کہاں تک پہنچی ہے؟Node ID: 519976
-
کورونا ویکسین کب اور کیسے ملے گی؟Node ID: 520476
-
برطانیہ میں کورونا ویکسینیشن کا 90 سالہ خاتون مارگریٹ سے آغازNode ID: 523371
اس سمٹ کے بعد ویکسین کے حوالے سے کچھ اچھی خبریں بھی سامنے آئیں گی جس میں امریکی ریگولیٹرز کی طرف سے فائزر کی ویکسین کو محفوظ اور موثر قرار دینا بھی شامل ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ فائزر کو جلد امریکہ میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت بھی مل جائے گی اور اس حوالے سے جعمرات کو میٹنگ ہوگی۔
امریکی کمپنی موڈرنا ویکسین کے ہنگامی استعمال کے حوالے سے میٹنگ 17 دسمبر کو ہوگی۔
ایسے حالات میں جہاں امریکہ میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے، ویکسین نے امریکیوں کے لیے امید کی کرن جگائی ہے۔
امریکہ نے فائزر کو ایک سو ملین خوراکوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔ اب یہ سوالات بھی جنم لے رہے ہیں کہ کیا امریکہ 2021 کے وسط تک تمام آبادی کے لیے ویکسین حاصل کر سکے گا؟
