پاکستانی سمندری حدود میں پسنی کے قریب دنیا کی نایاب ترین نسل کی وہیل کی جوڑی دیکھی گئی ہے۔ پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق دنیا میں انتہائی کمیاب گرم پانیوں کی دوعربین ہمپ بیک وہیلز بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں راس زرین کے مقام پر دیکھی گئی ہیں۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو