افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں مقامی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی ملالہ میوند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
انعکاس ریڈیو اور ٹی وی نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ ان کے ادارے سے بطور نیوز کاسٹر منسلک ملالہ میوند جمعرات کی صبح گھر سے دفتر آ رہی تھیں جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق ملالہ میوند کے ساتھ گاڑی کے ڈرائیور محمد طاہر بھی فائرنگ کی زد میں آئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں
-
افغانستان میں سویلین کا قتل:10 آسٹریلوی فوجی برطرفNode ID: 520646
-
قدامت پسند افغانستان کی خاتون ٹیٹو آرٹسٹ: ’اب ملک بدل چکا ہے‘Node ID: 521581
-
افغانستان میں امریکہ کے دو بڑے فوجی اڈے موجود رہیں گے: پینٹاگونNode ID: 522311