Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 168 کیسز، 526 مریضوں کی حالت نازک

جازان اور الجوف ریجنزمیں مریضوں کی تعداد سب سے کم رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 168 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
جمعے کو نئے مریضوں کے بعد سعودی عرب میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 583 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 افراد کی ہلاکتوں کے بعد اب تک کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 6 ہزار 23 ہو چکی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے نئے مریضوں کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض ریجن میں 45 افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 236 افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ ریجن میں 35، مشرقی ریجن میں27، مدینہ منورہ ریجن میں 24 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
عسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد13 رہی، قصیم میں 9 جبکہ تبوک ریجن میں 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
حائل ریجن میں مریضوں کی تعداد 3 رہی جبکہ الجوف اور جازان ریجنز میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں 236 افراد کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 50 ہزار 108 تک پہنچ چکی ہے۔
مملکت کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 452 افراد میں کورونا وائرس ایکیٹو ہے جبکہ ان مریضوں میں سے 526 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں جبکہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کیاجائے کیونکہ کورونا وائرس انسان سے انسان میں بڑی تیزی سے منتقل ہوتا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی کیاجائے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: