’کورونا ویکسین لازمی نہیں اختیاری ہوگی‘ ڈاکٹر مازن
’کورونا ویکسین لازمی نہیں اختیاری ہوگی‘ ڈاکٹر مازن
ہفتہ 12 دسمبر 2020 5:36
ویکسین کے حوالے سے درست معلومات حاصل کی جائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سینٹربرائے ویکسینیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مازن حسنین نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا ویکسین لگوانے کا عمل لازمی نہیں اختیاری ہوگا۔
سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کے پروگرام ’120 ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسنین نے مزید کہا کہ’ گزشتہ روز سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے فائزر کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کی منظوری کے بعد مملکت میں لانے کےلیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے، ویکسین کی منظوری سے قبل اتھارٹی نے اس کے تمام پہلووں کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے جس کے بعد ہی ویکسین کو محفوظ قراردیتے ہوئے اسے مملکت کےلیے رجسٹر کیا گیا ہے۔
منظوری سے قبل ویکسین کے بارے میں باریک بینی سے تحقیق کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹرحسینن نے کہا ’ویکسین کے بارے میں بعض لوگوں کو جو خدشات ہیں ان میں درست معلومات کا نہ ہونا ہے ، لوگوں کو چاہئے کہ معلومات درست ذرائع سے حاصل کی جائیں اورغیر مصدقہ باتوں پر یقین نہ کیاجائے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ویکسین کے بارے میں غیر ضروری باتوں کی جانب توجہ نہ دیں۔
واضح رہے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے فائزر دوا ساز کمپنی کی جانب سے کورونا کے لیے تیار کی گئی ویکسین کو مملکت کے لیے محفوظ قرارت دیتے ہوئے اسے مریضوں کو دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت مقررہ ضوابط کے مطابق ویکسین کو مملکت لایا جائے گا ۔