Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ فلم فیسٹیول: بہترین اداکار کا ایوارڈ سعودی ایکٹر کے نام

سعودی اداکار فیصل الدوخی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2016 میں کیا تھا (فوٹو: عرب نیوز)
مصر میں 42ویں قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سعودی اداکار فیصل الدوخی کو اداکاری کا بہترین ایوارڈ دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ڈائریکٹر عبدالعزیز الشاحی کی تیار کردہ فلم ’حدالطار‘ کو قاہرہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پذیرائی ملی ہے جب کہ اس کے مرکزی اداکار کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔
یہ اس فلم کی پہلی بین الاقوامی سکریننگ بھی تھی۔
سعودی اداکار فیصل الدوخی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2016 میں کیا تھا۔ انہوں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔
فلم ’ ’حدالطار‘ کی کہانی ایک جلاد کے بیٹے کے ارگرد گھومتی ہے جس کو شادیوں میں گانے والے ایک گلوکار کی بیٹی سے محبت ہو جاتی ہے۔
دونوں کے درمیان آگے چل کر یہ سوال پیدا ہوا کہ تفریح کی دنیا اور موت دینے میں سے کون دوسرے کے لیے اپنے خوابوں کی قربانی دیتا ہے۔
قاہرہ فلم فیسٹیول میں ایک سعودی فلمساز سارہ میسفر کی فلم ’ دی گرلز ہو برنٹ دی نائٹ‘ بھی پیش کی گئی۔

فلم ’حدالطار‘ کو قاہرہ بین الاقوامی فلم فیسٹول میں پذیرائی ملی ہے (فوٹو: انسٹا گرام)

مصر میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ نقلی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’قاہرہ فلم فیسٹیول سعودی فلموں کی جیت پر سعودی عرب کے آرٹس اور کلچر سے وابسطہ افراد کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘
قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 40 ممالک کی 90 سے زیادہ فلمیں پیش کی گئیں جس میں 20 فلموں کے انٹرنیشنل پریمیئر بھی ہوئے۔
قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ان 15 فیسٹولز میں سے ایک ہیں جس کو انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ’اے‘ کیٹگری دی گئی ہے۔
عرب دنیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سب سے پرانا اور بین الاقوامی تسلیم شدہ کلچر فیچر فلم فیسٹول ہے۔

شیئر: