سعودیوں کی بڑی تعداد 2020 میں بیرون ملک سفر نہ کرسکی( فوٹو فری پکس)
سعودیوں کی بڑی تعداد آئندہ برس تعطیلات کے لیے بیرون ملک جانے کی خواہش مند ہے۔ دبئی میں عرب ممالک کے شہریوں سے کیے گئے سروے کے مطابق 46 فیصد سعودیوں کا کہنا ہے کہ سال 2021 کی سالانہ تعطیلات میں وہ بیرون ملک سیاحت کے لیے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ’ریڈ ٹریول ایگزیبیشن‘ کی جانب سے اکتوبر، نومبر 2020 میں کیے جانے والے سروے کے حوالے سے کہا ہے کہ سروے میں شریک سعودیوں کی بڑی تعداد سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے سفر پر عائد پابندیوں کے سبب بیرون ملک تفریح کے لیے نہیں جاسکی تاہم اب جبکہ کورونا کی وبا پرکافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے کے بعد ان کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ برس 2021 میں اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک سیر کے لیے جائیں۔
دوسری جانب دبئی میں مارکیٹنگ کمپنی کی ڈائریکٹرڈینیل کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ سروے کورونا ویکسین کے بارے میں کامیابی کی خبروں سے قبل کیا گیا تھا تاہم اب جبکہ کورونا ویکسین کی کامیابی کا اعلان ہو چکا ہے جو کہ خوش آئند ہے اس حوالے سے ممکن ہے آئندہ برس 2021 میں بیرون ملک سیاحت کے لیے جانے والوں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوجائے‘-