Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں؟

مجبوری پیش آجائے تو مملکت سے باہر جاسکتا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی شہری کو کورونا بحران کے دوران انتہائی مجبوری میں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
 سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی شہری نئے کورونا وائرس کے بحران اور بین الاقوامی پروازوں پر تاہدایت ثانی پابندی کے دوران بیرون مملکت صرف ایک صورت میں سفر کرسکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ’ اگر کسی سعودی شہری کو انسانی یا ہنگامی مجبوری پیش آجائے تو ایسی صورت میں وہ مملکت سے باہر جاسکتا ہے‘۔

وزارت داخلہ کو ٹیلیگرام کرکے اجازت حاصل کرنا ہوگی(فوٹو العربیہ)

محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ ’مقامی شہری کو ایسی صورت میں مملکت سے باہر جانے کے لیے وزارت داخلہ کو ٹیلیگرام کرکے اجازت حاصل کرنا ہوگی یا وزارت صحت سے  969 پر رابطہ کرکے  سفر کی اجازت لینا ہوگی‘۔
’اسے اپنی درخواست کے ساتھ انسانی اور ہنگامی مسئلے کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات منسلک کرنا پڑیں گی‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ مذکورہ صورت میں مبینہ طریقہ کار اپنائے بغیر موجودہ حالات میں کوئی بھی سعودی شہری بیرون ملک نہیں جاسکتا۔

شیئر: