Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غریب مریضوں کے لیے ڈاکٹر مشعلی کا مشن جاری رہے گا

ہردلعزیز ڈاکٹر مشعلی کا مفت کلینک چند ماہ بعد دوبارہ کھل گیا۔(فوٹو سیاست)
قاہرہ میں غریبوں کے ہمدرد اور ہردل عزیز ڈاکٹر محمد مشعلی کا مشہور مفت کلینک چند ماہ بعد دوبارہ کھل گیا ہے اور ان کا مشن جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق جہاں ایک مصری ڈاکٹر حسنی قطب  نے مصر کے شمالی شہر  طنطا  میں ایک ایسا ہی کلینک دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا ارادہ ہے کہ ڈاکٹر مشعلی کی طرح غریب مریضوں کو مفت یا زیادہ سے زیادہ 10 مصری پاؤنڈ (0.63 ڈالر) فیس لے کر مریضوں کا علاج کرتے تھے۔

ڈاکٹر مشعلی کے کلینک کے باہر غریب مریضوں کی قطاریں لگی رہتی تھیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

ڈاکٹر حسنی قطب نے ڈاکٹر مشعلی کے اہل خانہ کے ساتھ  ایک معاہدہ کرنے کے بعد ان کی طرز کا کلینک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
وسیع شہرت کے حامل ڈاکٹر مشعلی کے کلینک کے باہر غریب مریضوں کی قطاریں لگی رہتی تھیں جو بغیر فیس یا کم سے کم فیس میں اپنا علاج کرانا چاہتے تھے
واضح رہے کہ ڈاکٹر مشعلی کا 28 جولائی 2020 کو بلڈ پریشر میں اچانک کمی کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

میں غریب ہوں  اور کبھی بھی مہنگے کپڑے پہننا پسند نہیں کرتا۔(فوٹو ٹوئٹر)

ڈاکٹر مشعلی 1944 میں پیدا ہوئے تھے اور 1967 میں انہوں نے قاہرہ یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی سے گریجویشن  کی تھی۔
اس کے بعد ڈاکٹر مشعلی نے مصر کے الغربیہ گورنریٹ کے مختلف اسپتالوں خدمات انجام دیں۔
 انہوں نے غریب مریضوں کے لیے خود کو وقف کر لینے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ وہ خود بھی ایک متوسط گھرانے کا پس منظر رکھتے تھے اور وہ حقیقت میں دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار تھے۔

ڈاکٹر مشعلی کا 28 جولائی 2020 کا انتقال ہوگیا تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)

ڈاکٹر مشعلی اپنی زندگی میں کہتے تھے کہ میں غریب ہوں ، مہنگے کپڑے پہننا پسند نہیں کرتا اور نہ ہی 10 میٹر لمبی گاڑی میں سفر کرنا چاہتا ہوں۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسنی قطب نے  بتایا ہے کہ جب  یہ کلینک دوبارہ کھولا گیا تو ہم نے فوری طور پر سب مریضوں کو آگاہ کیا کہ یہ کلینک بھی ڈاکٹر مشعلی کی فیس پر ہی علاج کی سہولت برقرار رکھے گا اور جو مریض بالکل فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے انہیں مفت علاج کی سہولت فراہم  کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اب اس کلینک کی ازسرنو تزئین کی ہے اور اس میں مزید طبی سامان شامل کیا ہے۔
 

شیئر: