Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

پاکستانی وزیر خارجہ اپنے ہم منصب سے ابوظہبی میں ملاقات کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو: پاکستان دفتر خارجہ
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال پاکستان کے قونصل جنرل اور اماراتی وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر خارجہ جمعرات اور جمعے کو متحدہ عرب امارات کے دورے میں یو اے ای کی لیڈرشپ سے ملاقاتوں میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات کریں گے جن میں علاقائی اور عالمی امور بھی زیر غور آئیں گے۔

 

یو اے ای کی قیادت سے ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو طرفہ تعاون خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے بات کریں گے۔
بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے بھی گفتگو کریں گے۔
خیال رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دوسری بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں رہتی ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ عقائد، اقدار اور باہمی احترام میں پوست ہیں۔
بیان کے مطابق اعلیٰ سطح کے دورے نہ صرف ان تعلقات کا اہم حصہ ہیں بلکہ یہ دونوں ملکوں کی قیادت کو دوطرفہ تعاون اور دیگر اہم معاملات پر گفت و شنید کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

شیئر: