Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

نائجر میں ہونے والی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو سوشل میڈیا
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان نائجر میں جمعے کو ملاقات ہوئی ہے۔ 
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں کورونا وبا کی صورت حال کے علاوہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن وامان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی 20 سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد دی۔
کشمیر ایشو اور او آئی سی کے کردار کے حوالے سے بھی  تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ 
شاہ محمود قریشی نے کشمیر ایشو کے حوالے سے سعودی عرب کی اصولی اور مستقل حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔‘
انہوں نے خطہ میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاشوں کو بھی سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے توانائی سمیت مختلف اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

شیئر: