Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ڈیجیٹل مہارتوں میں بہترین ممالک میں شامل

’سعودی عرب نے ڈیجیٹل ناخواندگی ختم کرنے کے لیے ایک عرصے سے جو مہم چلا رکھی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ورلڈ اکنامک فورم کے تحت عالمی تقابلی رپورٹ میں سعودی عرب کو ڈیجیٹل مہارتیں استعمال کرنے والے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں سعودی شہری ڈیجیٹل مہارتوں میں دنیا کے 10 بہترین ممالک کے شہریوں میں سے ہیں۔
سعودی عرب نے ڈیجیٹل ناخواندگی ختم کرنے کے لیے ایک عرصے سے جو مہم چلا رکھی ہے اس کا نتیجہ ہے کہ اسے دنیا میں یہ اعزاز ملا ہے۔
سعودی عرب نے اپنے شہریوں میں ڈیجیٹل ناخواندگی کے خاتمے اور ڈیجیٹل مہارت کو فروغ دینے کے لیے چار مختلف ادارے قائم کر رکھے ہیں۔
شہریوں میں ڈیجیٹل سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گیے جن میں ملک گیر مہم کے علاوہ مختلف عمر کے لوگوں کے لیے متعدد کورسز بھی شامل تھے۔

شیئر: