Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدو کا یونسکو میں ثقافتی ورثے کے طور پر اندراج

’سدو کھڈی پر کپڑا تیار کرنے کا ثقافتی عنصر اور ایک تخلیقی روایتی دستکاری فنون میں ایک فن ہے‘ (فوٹو: سبق)
جزیرہ عرب کے مشہور روایتی دستکاری ’سدو‘ کا قومی ثقافتی ورثے کے طور پر یونسکو میں اندراج ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور کویت کی کوششوں سے یونیسکو  نے سدو کو ثقافتی ورثہ اور فن قرار دیا ہے۔
یہ کامیابی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قومی ورثے کے تحفظ، اسے عالمی سطح پر تسلیم کرانے اور قومی ثقافتی شناخت کے لیے ان کی کوششوں، علاقائی اور عالمی سطح پر رویتی فنون کو اجاگر کرنے کی اہمیت کا ثبوت ہے۔
سدو کھڈی پر کپڑا تیار کرنے کا ثقافتی عنصر اور ایک تخلیقی روایتی دستکاری فنون میں ایک فن ہے جو جزیرہ نما عرب کے باشندوں کے ہاں صدیوں سے مقبول چلا آ رہا ہے۔
 اگرچہ جدید صنعت نے اس فن کومتاثر کیا ہے مگر عرب دنیا میں ثقافتی ورثے کے طور پر یہ فن آج بھی زندہ ہے۔

 اگرچہ جدید صنعت نے اس فن کومتاثر کیا ہے مگر عرب دنیا میں ثقافتی ورثے کے طور پر یہ فن آج بھی زندہ ہے (فوٹو: عاجل)

سدو دراصل وہ سخت کپڑا ہے جس سے بدو خیمے بنایا کرتے تھے اور اسے فرش پر بچھایا کرتے تھے۔ جزیرہ عرب میں عام طور پر اسی رنگین کپڑے سے خیمے بنائے جاتے تھے۔
جی 20 کا لوگو بھی یہی کپڑا تھا جس میں یہ بات ظاہر کی گئی کہ سعودی عرب اپنی روایات اور ثقافتی و تہذیبی ورثے کو عزیز رکھتے ہوئے مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔
 

شیئر: