Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کارڈز چھپنے کے لیے دے دیے پھر کہہ دیا موڈ نہیں‘

فلم پروڈیوسر ساجد ندیڈوالہ نے انکشاف کیا کہ ’1999 میں سلمان خان پر شادی کرنے کا بھوت سوار ہو گیا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
بالی وڈ کی پندرہ فلموں میں ’پریم‘ کا کردار نبھانے والے سلمان خان کی زندگی پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی اصل زندگی میں بھی کافی پریمی رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ماضی میں سلّو بھائی کے ساتھ کئی اداکاراؤں کا نام جوڑا گیا اور یہ سلسلہ ابھی تک نہیں تھما لیکن اتنی گرل فرینڈز رکھنے کے باوجود ’دبنگ خان‘ ابھی بھی سنگل ہیں۔
جوہی چاولہ کی ریجیکشن کی کہانی تو آپ سب جانتے ہی ہوں گے لیکن آپ کو بتاتے چلیں اپنی زندگی کے ایک اور موقع پر سلمان خان کے سر سہرا سجتے سجتے رہ گیا۔
بالی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق کپل شرما شو میں سلمان خان کے بہترین دوست اور فلم پروڈیوسر ساجد ندیڈوالہ نے انکشاف کیا کہ ’1999 میں سلمان خان پر شادی کرنے کا بھوت سوار ہوگیا تھا، ان کا ایک لڑکی کے ساتھ تعلق تھا اور مجھے اپنے لیے لڑکی کی تلاش تھی۔ سلمان کے والد کی سالگرہ 18 نومبر کو ہوتی ہے تو ہم نے اسی دن شادی کا فیصلہ کیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’تمام انتظامات مکمل تھے یہاں تک کہ کارڈز بھی چھپنے کے لیے دے دیے گئے تھے لیکن شادی سے صرف پانچ یا چھ دن پہلے انہوں نے کہہ دیا کہ ’میرا موڈ نہیں ہے۔‘

ویسے تو ساجد ندیڈوالہ نے کسی کا نام نہیں لیا مگر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ لڑکی سنگیتا بیجلانی تھیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

اپنا ذہن تبدیل کرنے کے بعد وہ میری شادی کے دوران سٹیج پر آئے اور میرے کان میں سرگوشی کی کہ ’گاڑی باہر کھڑی ہے، اس میں بیٹھو اور بھاگ جاؤ۔‘
ویسے تو ساجد ندیڈوالہ نے کسی کا نام نہیں لیا مگر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ لڑکی جس کے لیے دبنگ خان سہرا باندھنے کے لیے تیار تھے وہ سنگیتا بیجلانی تھیں اور انہوں نے اس وقت شادی سے انکار کر دیا جب انہوں نے سلو بھائی کو دھوکہ دیتے پکڑا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا تھا کہ انہیں قریبی دوست بنانے میں خاصا وقت لگتا ہے۔ ’اسی لیے میرے قریبی دوست 20 سے 30 سال پرانے ہیں اور جو نئے لوگ آتے رہتے ہیں ان کی اپنی جگہ ہے لیکن وہ میرے ان چار پانچ دوستوں کی طرح میرے اتنے قریب نہیں۔‘

شیئر: