Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید ٹوئٹر پر اب کس کو فالو کر رہے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کے بعد اب شیخ رشید نے بھی ٹوئٹر پر اکاؤنٹس کو ان فالو کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
چند روز قبل کابینہ میں ردوبدل کے بعد وفاقی وزیرداخلہ مقرر کیے گئے شیخ رشید نے بھی ٹوئٹر پر سب کو ’ان فالو‘ کر دیا ہے جس کے بعد اب وہ صرف تین اکاؤنٹس کو فالو کر رہے ہیں۔
شیخ رشید کی ٹوئٹر پروفائل کے مطابق وہ اس وقت صرف وزیراعظم عمران خان، اپنی سابقہ وزارت ریلوے اور پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (ٓآئی ایس پی آر) کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو فالو کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کے تقریبا سبھی اہم پلیٹ فارمز پر فعال سیاستدانوں میں شمار کیے جانے والے پاکستانی وزیر داخلہ اس سے قبل ٹوئٹر پر متعدد اکاؤنٹس کو فالو کرتے تھے، ان میں متعدد اہم افراد اور اداروں کے اکاؤنٹس شامل تھے۔

چند روز قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے تمام اکاؤنٹس کو ان فالو کر دیا تھا۔ وہ اس سے قبل تقریباً ڈیڑھ درجن اکاؤنٹس کو فالو کرتے تھے۔ ان میں ان کی پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر اکاؤنٹس شامل تھے۔

شیئر: