اغوا برائے تاوان میں ملوث بنگلہ دیشیوں کو بھی گرفتار کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک گروہ جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بنانے والوں کا بھی شامل تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تین سعودیوں کو گرفتار کیا گیا جو لوگوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان 4 لاکھ ریال سے زائد کی وارداتیں کرچکے تھے۔
گروہ میں شامل افراد نے ایک شخص سے گاڑی چھینی جس کے ذریعے وہ مختلف وارداتیں کیا کرتے تھے۔
لوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروہ سعودیوں پر مشتمل تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
ہفتہ وار جرائم نامے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے 2 بنگلہ دیشیوں کو بھی گرفتار کیا جنہوں نے اپنے ایک ہم وطن کو اغوا کرکے بنگلہ دیش میں اس کے اہل خانہ سے 10 ہزار ریال تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
جعل سازی کے کیس میں ملوث غیر ملکیوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا گیا جو چھٹی جانے والوں سے رقم لیکر کورونا ٹیسٹ کی غلط رپورٹ بناتے تھے۔
محکمہ امن عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی سرگرمیوں میں جو بھی ملوث ہوگا وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ قانون سب کے لیے یکساں ہے