Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم میں زمزم کی 20 لاکھ بوتلیں تقسیم

’50 کارکنوں کی ذریعہ بھی زائرین حرم کو زمزم پلایا جارہا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد الحرام انتظامیہ نے مسجد الحرام کے زائرین میں زمزم کی 20 لاکھ بوتلیں تقسیم کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’50 کارکنوں کی ذریعہ بھی زائرین حرم کو زمزم پلایا جا رہا ہے‘۔

’ہر کارکن کے پاس 10 لیٹر زمزم کی تھیلی ہوتی ہے، اسے 200 گلاس دیئے جاتے ہیں جن میں پانی بھر کر دیا جاتا ہے‘۔
’پانی پلانے کا عمل دن کے 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جس میں پلاسٹک کے گلاس کو ایک مرتبہ ہی استعمال کیا جاتا ہے‘۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم میں نافذ ایس او پیز کے تحت پانی کی بوتلیں، کارکنوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے تھیلے اور پلاسٹک کے گلاس سب کو اچھی طرح سینیٹائز کیا جاتا ہے‘۔
’کام کرنے والے کارکنوں میں بھی سختی سے ایس او پیز لاگو ہیں، ہر کارکن کا کام شروع کرنے سے پہلے اور بعد میں درجہ حرارت دیکھا جاتا ہے‘۔

شیئر: