Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی پھل اور سبزیاں سعودی مارکیٹ میں دستیاب

’4500 ٹن پر مشتمل مختلف اقسام کی سبزیوں اور پھلوں کی پہلی کھیپ جلد روانہ کی جائے گی‘ (فوٹو: سبق)
کئی دہائیوں کے بعد سعودی عرب کی مارکیٹ میں عراق سے آنے والے پھل اور سبزیاں سعودی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عراقی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ’طویل توقف کے بعد اب دوبارہ ہزاروں ٹن سبزیاں اور پھل سعودی مارکیٹ میں درآمد کی جائیں گی۔‘
’عرعر بری سرحدی چوکی کے ذریعے چار ہزار پانچ سو ٹن پر مشتمل مختلف اقسام کی سبزیوں اور پھلوں کی پہلی کھیپ جلد روانہ کی جائے گی۔‘
عراقی وزارت نے کہا ہے کہ ’عراق سے ٹماٹر، مرچ، بیگن، کھیرا، پیاز اور لیموں سعودی مارکیٹ میں سب سے پہلے دستیاب ہوں گے۔‘
’سعودی عرب اور عراق کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے کے مطابق دونوں ممالک تجارتی سامان کا تبادلہ کریں گے۔‘
واضح رہے کہ کویت پر عراقی قبضے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلہ اور بری سرحد بند کردی گئی تھی۔

شیئر: