بحرین میں جمعہ سے کورونا ویکسین مہم کا آغاز
’ویکسین لینے کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، تمام صحت مراکز میں دستیاب ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
بحرین میں جمعہ 25 دسمبر سے کورونا ویکسین مہم شروع ہوگی۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’محلوں کی سطح پر صحت مراکز میں ویکسین مہم کا آغاز ہوگا۔‘
’ہر محلے کے رہائشی اپنے محلے کے مرکز میں جاکر ویکسین لے سکتے ہیں، اس کے لیے پیشگی وقت لینے کی ضرورت نہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’ویکسین لینے کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں رہی، جن لوگوں نے پہلے رجسٹریشن کروائی ہے انہیں 24 دسمبر کو ویکسین دی جائے گی۔‘
’تمام صحت مراکز میں ویکسین پہنچائی گئی ہے، یہ مراکز میں روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے، جمعے اور ہفتے تعطیل ہوگی۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ویکسین بالکل مفت ہے۔‘