بحرین کے شاہ حماد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی
بحرین نے اعلان کیا تھا کہ جلد ملک میں قومی ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کرنے جاری ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
بحرین کے فرمانروا شاہ حماد کو بدھ کے روز کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن لگائی گئی۔
بحرین میں حکومت قومی سطح پر کورونا کی ویکسینیشن شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ حماد نے بحرین کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اور نیشنل میڈیکل ٹیم کی جانب سے کورونا کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
قبل ازیں بحرین نے اعلان کیا تھا کہ حکومت جلد ملک میں قومی ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کرنے جاری ہے۔