Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیوی میں جدید ترین ہیلی کاپٹر کی شمولیت

جنگی ہیلی کاپٹر جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی شاہی بحریہ میں جدید ترین جنگی ہیلی کاپٹر’ایم ایچ 60 آر‘ کی شمولیت کی تقریب منعقد کی گئی۔ 
شاہی بحریہ کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل فہد عبداللہ الغفیلی نے نئے جنگی ہیلی کاپٹر کا جائزہ لیا۔ 

جنگی ہیلی کاپٹر کی شمولیت پر تقریب کا اہتمام کیا گیا- (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جبیل نیول ائیر بیس پر ہیلی کاپٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے پانچویں بیڑے کے مشترکہ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سیموائل پیپارو بھی موجود تھے۔ 

ہیلی کاپٹر کی شمولیت سے نیول فورسز کی طاقت میں اضافہ ہوگا- (فوٹو ایس پی اے)

سعودی نیول کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل الغفیلی نے شاہی بحری بیڑے میں نئے شامل ہونے والے جدید جنگی ہیلی کاپٹر کا جائزہ لینے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے سعودی نیوی میں بہترین اضافہ قرار دیا۔ 
انہوں نے مزید کہا جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ہیلی کاپٹر ظاہر اور پوشیدہ اہداف کو بھی نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے شاہی بحری بیڑے میں شامل ہونے سے نیول فورسز کی طاقت میں اضافہ ہوگا جس سے سمندری امن کو برقرار رکھنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: