Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ کی چربی کم کرنے والی غذائیں کون سی ہیں؟

تحقیق کے مطابق سبزیاں استعمال کرنے والے افراد کا وزن تیزی سے کم ہوا۔ فوٹو انسپلیش
امریکن کالج آف نیوٹریشن کی جانب سے شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سبزی کھانے سے  انسانی جسم سے زائد چربی زائل ہو جاتی ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے، خصوصاً شوگر کے مریضوں کے لیے کیلوریز کے مقابلے میں یہ بہتر غذا ہے۔
اس تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سبزی کھانے والے افراد  کا وزن گوشت کھانے والے افراد سے 12 ہفتوں میں دو گنا  کم ہوا۔ ان کا اوسط وزن سات پاؤنڈ تھا جبکہ دونوں برابر  مقدار میں کیلوریز لیتے رہے۔
تحقیق کے مطابق سبزی کھانے والے افراد کی کمر چھ سینٹی میٹر کم ہوئی۔ اس تحقیق کی مرکزی مصنف ڈاکٹر ہانا کاہلیوا جو ڈائریکٹر کلینیکل ریسرچ ہیں کا کہنا ہے کہ ورزش کے دوران کسی کے وزن میں کمی نہیں ہوئی۔
اگرچہ ان بعض عضلات کی الگ ورزش بھی کی گئی لیکن جن شرکا نے سبزی کھانے  کا عمل جاری رکھا اور ان کا وزن حیران کن طریقے سے کم ہو گیا۔
ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سفید آٹے کی روٹی یا چاول کھانے والوں کے مقابلے میں عام آٹے کی روٹی اور دیگر غذائیں استعمال کرنے والوں کے پیٹ کی چربی جلدی کم ہوئی۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوشت استعمال کرنے والوں کے وزن میں کمی کی رفتار کم رہی۔ فوٹو انسپلیش

اس کے علاوہ جن افراد نے وزن میں کمی کے لیے اناج کا  استعمال کیا ان کی  پروٹین سی کی مقدار 38 فیصد کم ہوگئی جو جسم میں سوزش ہو جانے کی طرف اشارہ ہے۔
محققین وزن میں کمی کے لیے اناج شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جس سے چربی جلانے میں مدد ملتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ  بھی کم ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غذا کے بدلنے سے جسم میں ذخیرہ شدہ چربی میں فوری ردعمل پیدا ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب سبزیوں، پھلوں اور اناج کی بات آتی ہے۔ اسی طرح  چینی اور تلی ہوئی چیزوں کے استعمال میں کمی لانے  سے پیٹ کی چربی کم ہوتی ہے۔
 

شیئر: