بھوپال۔۔۔۔۔مریضوں کے پیٹ سے کیلیں ، سکے ، قینچی ، تولیہ اور اس قسم کی دیگر اشیاء کے برآمد ہونے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں مگر مدھیہ پردیش میں ایک مریض کے پیٹ سے اسٹیل کا گلاس برآمد ہوا۔گزشتہ روز 55سالہ شخص کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا جہاں ایکسرے کرنے کے بعدمعلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں اسٹیل کا گلاس موجود ہے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے گلاس نکال لیا ۔ مریض یہ بتانے سے قاصر رہا کہ اسٹیل کا گلاس اس کے پیٹ میں کیسے گیا۔