Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 50 لاکھ زائرین کی حاضری

چار مراحل میں عمرہ کی ادائیگی  کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر حج و عمرہ  ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام  میں عمرہ  اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے 50 لاکھ زائرین کی حاضری ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا  وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مکمل ایس او پیز کے ساتھ  مسجد الحرام دوبارہ  کھولنے کے بعد  عمرہ  کی ادائیگی اور نماز کی اجازت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر صالح بنتن نے کہا  ہےکہ  احتیاطی تدابیر کے باعث عمرہ  زائرین  اور نمازیوں میں  کورونا وائرس  میں  مبتلا ہونے  کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

ابتدائی لاک ڈاون کے بعد پروٹوکول کے ساتھ معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

وزیر حج  نے گذشتہ روز بدھ کو مکہ مکرمہ  کےگورنر شہزادہ  خالد الفیصل سےجدہ میں ملاقات کے دوران  یہ وضاحت کی ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے محفوظ  رہنے کے لیے مسجد الحرام میں  عمرہ  کی ادائیگی معطل کردی تھی ۔
جولائی کے مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں میں نمایاں کمی کر دی تھی اورتمام ایس او پیز کے ساتھ تقریبا  ایک ہزار معتمرین کو  اجازت دے گئی تھی۔

کورونا وائرس سے محفوظ  رہنے کے لیے عمرہ  کی ادائیگی معطل کی گئی تھی۔(فوٹو عرب نیوز)

کورونا وائرس کے باعث ابتدائی لاک ڈاون کے بعد سعودی عرب حفظان صحت سے متعلق سخت پروٹوکول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے معمولات زندگی کی جانب واپس آرہا ہے۔
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے 22 ستمبر سے  بتدریج  چار مراحل میں عمرہ  کی ادائیگی  کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ  بیرونی ممالک سے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے پروگرام ترتیب دینے کے لیے سیاحتی دفاتر سعودی وزارت حج وعمرہ کے ساتھ اپنے معاہدوں پر عمل پیرا ہیں۔

بیرونی ممالک  میں قائم سیاحتی دفاتر سعودی وزارت حج وعمرہ کے ساتھ  معاہدوں پر عمل پیرا ہیں۔(فوٹو سعودی گزٹ)

عمرہ کی بحالی کے بعد پہلے مرحلے میں 14 دن تک جاری رہنے والے پروگرام میں یومیہ 6 ہزار افراد کو اجازت ناموں کے ساتھ 84 ہزار معتمرین نے  عمرہ ادا کیا۔
اس کے بعد دوسرے مرحلے کے دوران مجموعی طور پر دو لاکھ 10 ہزار افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
یکم نومبرسے شروع ہونے والے تیسرے مرحلے میں بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو سعودی عرب کے رہائشیوں کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔
 

شیئر: