Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عمرہ زائرین کی آمد، 3 دن آئسولیشن میں گزاریں گے

عمرہ زائرین 3 دن آئسولیشن میں گزاریں گے (فوٹو: اخبار 24 )
پاکستانی عمرہ زائرین کا ایک اور گروپ جدہ پہنچ گیا جہاں سے انہیں مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں لے جایا گیا۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ نے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبرکے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین کو قواعد کے مطابق 3 دن ہوٹلوں میں آئیسولیٹ کیا جائے گا بعد ازاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرم شریف جائیں گے۔

گزشتہ ماہ بیرونی عمرہ زائرین پر پابندی اٹھائی گئی تھی (فوٹو: اخبار 24 )

واضح رہے کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے مارچ کے آخری ہفتے سے عمرہ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
مملکت کے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے پابندی مرحلہ وار اٹھائی گئی ہے۔
بیرونی عمرہ زائرین کے لیے گزشتہ ماہ یکم نومبر سے پابندی اٹھانے کے بعد پاکستان اور انڈونیشیا سے عمرہ زائرین کے گروپس مقررہ ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہیں باقاعدہ پہلے سے بک شدہ ہوٹلوں میں 3 دن آئیسولیٹ کیے جانے کے بعد خصوصی انتظامات کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرم شریف لے جایا گیا۔

شیئر: