علی بابا اور ایس ٹی سی میں معاہدہ، 5 سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
’ریاض میں علی بابا کلاؤڈ کا مرکز خلیج، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے صارفین کو کلاؤڈ سروس فراہم کرے گا‘ (فوٹو: سبق)
ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی کمپنی علی بابا گروپ سعودی عرب میں مرکز قائم کرے گی۔
علی بابا گروپ کے تحت علی بابا کلاؤڈ اور سعودی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق علی بابا کلاؤڈ عرب میں ریجن میں کلاؤڈ سروس کے لیے سعودی عرب میں مرکز قائم کرے گی۔
معاہدے کے تحت علی بابا کلاؤڈ سعودی عرب میں آئندہ 5 سال کے دوران 5 سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ریاض میں علی بابا کلاؤڈ کا مرکز سعودی صارفین کے علاوہ خلیجی ریاستوں ، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے صارفین کو کلاؤڈ سروس فراہم کرے گا۔
سعودی ٹیلی کام کمپنی کی شراکت داری سے کلاؤڈ سروس کا اعلی معیار فراہم کیے جائیں گے۔
یہ معاہدے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کیا جارہا ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے علاوہ نجی شعبے کو کھلے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔