مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود، کئی علاقوں میں دھند
’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ اور المہد میں شام 5 بجے تک غبار رہے گا‘ ( فوٹو: مزمز)
مدینہ منورہ سمیت الحناکیہ اور المہد میں آج موسم غبار آلود رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’گرد آلود ہوا کے باعث سانس کے مریضوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے‘۔
’مطلع غبار آلود ہونے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ یہ کیفیت شام 5 بجے تک رہنے کا امکان ہے جس کے بعد مطلع صاف ہونا شروع ہوگا‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شدید دھند رہی جو صبح 9 بجے تک جاری رہی‘۔
’یہی کیفیت الجوف ریجن میں بھی تھی جہاں دھند کے باعث حد نگاہ شدید متاثر رہی‘۔
’حائل ،قصیم اور مشرقی ریجن کے کھلے مقامات اور ہائی وے پر دن گرم ہونے تک دھند چھائی رہی جبکہ یہ صورتحال رات کے وقت شدید ہوجائے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے آج منگل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، قصیم اور مشرقی ریجن میں مطع ابر آلود رہے گا جبکہ رات کے وقت دھند ہوگی‘۔
’بحیرہ احمر میں 18 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوا چلے گی جس سے موج کی اونچائی ایک سے دو میٹر تک ہوگی‘۔
’اسی طرح خلیج عرب کے سمندر میں 16 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس سے ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچیں موجیں اٹھیں گی‘۔