پولیس نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے نافذ کی جانے والی احتیاطی و حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گیے‘۔
’ماسک نہ پہننے پر متعدد شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر بھی جرمانے نافذ کیے گیے ہیں‘۔
’بازاروں اور پبلک مقامات پر بھیڑ لگانے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے کے علاوہ ان تجارتی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جہاں گنجائش کے حساب سے تعداد کی پابندی نہیں کی گئی‘۔
پولیس نے تمام تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ’ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا لازم ہے، کارکن حفاظتی تدابیر پر عمل کے پابند ہیں نیز جتنے افراد کے اندر آنے کی اجازت ہے اس سے زیادہ لوگوں کا جمع ہونا خلاف ورزی ہے‘۔
پولیس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’ماسک اور سماجی دوری کا خیال رکھیں، جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پرمطلع کریں‘۔