Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کے تفتیشی دورے، 683 دکانوں کے خلاف کارروائی

’’ آن لائن ادائیگی کی عدم فراہم تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ ہوہوتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تجارت کی ٹیموں نے 27 دسمبر سے 29 دسمبر تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 2385 تفتیشی دورے کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفتیشی دورے کے دوران وزارت تجارت کے قوانین پر عملدر آمد اور طے شدہ ضوابط کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’683 ایسے تجارتی ادارے پکڑے ہیں جن کے پاس آن لائن ادائیگی کا کوئی انتظام نہیں تھا‘۔
’آن لائن ادائیگی کی عدم فراہم تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ ہوہوتا ہے نیز خلاف ورزی دوبارہ پکڑی گئی تو دکان بند کی جاسکتی ہے‘۔
’تفتیشی دورے کے دوران ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں جہاں خلاف ورزیاں دیکھی گئیں وہاں جرمانے کیے گیے ‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کے تحت تمام تجارتی اداروں پر لازم ہے کہ وہ آن لائن ادائیگی کا انتظام کریں‘۔
’وژن 2030 کے تحت بھی حکومت آن لائن ادائیگی کی طرف جا رہی ہے لہذا تمام تجارتی ادارے اس پر عمل کرنے کے پابند ہیں‘۔
 

شیئر: