Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پورٹس اتھارٹی کے سروس چارجزسسٹم میں تبدیلی

پورٹ پر نئے سسٹم سے 9600 اسامیاں پیدا ہوںگی(فوٹو، العربیہ )
سی پورٹس اتھارٹی (الموانی) نے یکم جنوری 2021 سے مختلف خدمات کے حوالے سے نیا فیس نامہ  سے نافذ کردیا- 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق سعودی پورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اشیا پرجو نئی فیسیں مقرر کی گئی ہیں وہ علاقائی مارکیٹس کے مقابلے میں کم ہیں-  
حکومت نے سی کارگو کے شعبے کی نئی فیسیں ملکی و علاقائی بندرگاہوں میں نافذ فیسوں کا تقابلی جائزہ لے کر مقرر کی ہیں- 

مقرر کی جانے والی  فیسیں علاقائی مارکیٹس کے مقابلے میں کم ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی پورٹس اتھارٹی نے توجہ دلائی کہ نیا نرخنامہ سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہوگا- اس سے تجارتی و اقتصادی سامان درآمد برآمد کرنے والوں کو سہولت حاصل ہوگی-  
سعودی پورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ امدادی خدمات کا نیا سلسلہ  شروع کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کررہی ہے- نئے نظام کی بدولت 9600 سے زیادہ نئی اسامیاں پیدا ہوں گی-

شیئر: