امریکہ میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے مریضوں کو کرسمس کا تحفہ دیتے ہوئے ان کے چھ لاکھ ڈالر سے زائد کے بل معاف کر دیے۔
امریکی میگزین نیوز ویک کے مطابق ڈاکٹر عمر عتیق نے 200 کینسر مریضوں کے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے بل معاف کر دیے ہیں۔
ڈاکٹر عمر عتیق نے امریکی ریاست آرکنساس میں کینسر سنٹر بنایا تھا جہاں یہ تمام مریض زیر علاج رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاک امریکہ تعلقات: دس ہزار ٹن گندم اور جیکی کے قہقہےNode ID: 426356
-
لائق تحسین، ’یہ پاکستان کا اصل چہرہ ہیں‘Node ID: 479671
-
جب امریکی صدر نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ دیکھاNode ID: 523271
ڈاکٹر عمر عتیق نے کرسمس کے موقع پر اپنے کینسر کے مریضوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے لکھا کہ ان کے علاج کے بقایا جات ادا کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے مریضوں کو لکھے گئے پیغام میں مزید کہا کہ ’آرکنساس کینسر کلینک کو آپ کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔ کلینک نے مریضوں کے بقایات جات معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
ڈاکٹر عمر عتیق کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہیلتھ انشورنس کے تحت مریضوں کے بیشتر اخراجات پورے کیے جاتے ہیں، تاہم بقایا رقم بھی مریض کے لیے ادا کرنا مشکل بو سکتا ہے۔
ڈاکٹر عمر عتیق کے کینسر سنٹر میں کیمو تھراپی، ریڈی ایشن تھراپی اور دیگر طریقوں کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
Working on a sweet story tonight.
Around 200 cancer patients in Pine Bluff got this holiday card a few days ago— Dr. Omar Atiq who founded the Arkansas Cancer Clinic is forgiving all outstanding debts owed by patients.
He says they wiped away bills totaling around $650,000. pic.twitter.com/IHnQ3IAv15
— Hunter Hoagland (@HunterHoagland) December 30, 2020