انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے استفادہ کیا جائے۔
واضح رہے سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کےلیے مفت ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اس حوالے سے ریاض ، جدہ اورمشرقی ریجن کے شہر الخبر میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت نے ویکسین لگوانے والوں کو مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا ہے فی الحال پہلے مرحلے پرعمل جاری ہے جس میں 65 برس اور اس سے زائد عمرکے لوگوں کے علاوہ شدید بیماریا امور صحت سے متعلق اہلکاروں کوویکسین لگائی جارہی ہے دوسرے مرحلے میں 50 برس تک کی عمر کےلوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت کی ایپ ’صحتی ‘ پر خود کورجسٹر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مملکت میں کورونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے اس میں ملکی یا غیر ملکی کی کوئی تخصیص نہیں۔ ماضی میں جب کورونا کی وبا کا آغاز ہوا تھا اس مرحلے میں بھی سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کے علاج کی مفت سہولت فراہم کی گئی تھی جبکہ کورونا ٹیسٹ کی سہولت بھی مفت ہے جس سے کوئی بھی مستفیض ہوسکتا ہے۔