Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مبلغین تعصبات ترک کردیں، مفتی اعلیٰ

ریاض ...سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مبلغین اور علماءسے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو اختلافات اور تعصبات سے بچانے کے سلسلے میں اپنا کردارادا کریں۔ اس مقصد کیلئے آپسی اختلافات اور تعصبات کو پس پشت ڈالدیں۔ مفتی اعلیٰ نے خبردار کیاکہ گمراہ کرنے والے گروپوں اور جماعتوں سے ہوشیار رہا جائے۔ یہ جماعتیں قرآن و سنت کے مقرر کردہ اسلامی نظام سے منحرف ہیں۔ انکا مقصد ذاتی اور جماعتی مفادات کے حصول کے سوا کچھ نہیں۔ یہ مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کررہی ہیں اور انتشار کی طرف لیجارہی ہیں۔ سوشل میڈیا دو دھاری تلوار ہے۔ اس کے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی۔ ہوش مند مبلغ وہی ہوتا ہے جو اسلام کے اصول و قواعد کو سمجھ کر کام کرے۔
 

شیئر: