آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ اگر انڈین ٹیم قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کر سکتی تو انہیں کوئز لینڈ آنے کی ضرورت نہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کو انڈین کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ ٹیم چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے برسبن جانے کے لیے تیار نہیں۔
مزید پڑھیں
-
رن بنانے کی مشین: وراٹ کوہلی دہائی کے بہترین کرکٹر قرارNode ID: 528071
-
بابر اعظم کی انجری میں بہتری مگر دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گےNode ID: 529166
آسٹریلیا کے شہر برسبن میں بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا میچ ہونا ہے۔
آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ میں داخلے پر انڈین ٹیم کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈین ٹیم نے کورونا سے متلعق مزید پابندیوں پر عمل درآمد کرنے سے انکار کیا ہے۔
انڈین کرکٹ ٹیم کے انکار کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں چوتھے ٹیسٹ میچ کے کھیلے جانے کا امکان ہے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلی جانے والی سیریز کے لیے انڈین ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر کو ہوا تھا۔
آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ممکن نہیں ہے۔
Awesome response to rude and proud Indian team... that's the only way to deal such people....
— کاشف احسان (@KashifEhsan17) January 3, 2021