کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا یمنی خواتین کے لیے تربیتی پروگرام
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا یمنی خواتین کے لیے تربیتی پروگرام
منگل 5 جنوری 2021 19:33
مختلف کورسز میں فوٹو گرافی ، بخور کی تیاری ، سلائی اور بیکنگ شامل ہیں۔(فوٹو واس)
کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے عدن میں یمنی خواتین کے لیے متعدد تربیتی کورسز کا اختتام کیا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تربیت مرکز ’سیڈ آف سیفٹی‘ پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس کا مقصد ایسی خواتین کو بااختیار بنانا ہے جن کے والد، شوہر یا بھائی کے انتقال کے بعد زندگی گزارنے کے لیے گھروالوں کا ان خواتین پر انحصار ہے۔
مرکز میں کرائے جانے والے کورسز میں فوٹو گرافی ، بخور کی تیاری ، سلائی اور بیکنگ شامل ہیں۔ ان تربیتی پروگرام میں مرکز کی جانب سے 50 خواتین نے حصہ لیا ہے۔
ان تربیتی کورسز کے اختتام پر خواتین کو سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے باعث وہ عملی زندگی میں اپنے کیریئر کے حصول کے لیے بہتر طریقے سے کام کر سکتی ہیں۔
اس مرکز میں موجود دیگر ماہرین ایسی بہادر خواتین کو اپنے کاروباری طریقہ سکھانے میں مدد بھی کررہے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے 54 ممالک میں انسانیت کی خدمت اور ہمدردی کے نظریے سے 1،667 منصوبے جاری ہیں۔
ان تمام منصوبوں پر کل 17.52 بلین ریال خرچ کئے گئے ہیں۔
ان منصوبوں میں تربیتی مراکز کے ذریعے ٹریننگ کورسز سے متعدد ممالک میں پیشہ ورانہ تربیت کے پروگراموں کو نافذ کرنا شامل ہے تاکہ ضرورت مند خاندانوں کو مختلف قسم کے ہنر ، پیشے یا دستکاری میں ماہر کیا جا سکے ۔ جس کے بعد وہ افراد اپنے خاندان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے یا ان کی بہتر پرورش کرنےکے اہل ہو سکیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے فوری امداد کا بھی آغاز کیا گیا ہے ۔سیلاب زدگان کے لیے کھانے پینے کی اشیا ، رہائشی سامان اور طبی خدمات کے لیے مختلف سامان لے کر ایک ہوائی جہاز ان کی مدد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
سوڈان کے مغربی صوبے کورڈوفان کے علاقے لگاوا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ 4،800 افراد کے لیے 85 ٹن سے زائد مختلف قسم کے راشن اور امداد سامان کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔