Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی

پہلی اننگز میں اظہر علی 93 اور محمد رضوان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے (فوٹو: اےا ایف پی)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 176 رنز اور ایک اننگز سے شکست دے دی ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستانی بلے باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور ایک کے بعد کھلاڑی ڈھیر ہوتا گیا، اور دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 186 رنز پر پولین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ظفر گوہر 37، 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ فہیم اشرف نے 28، عابد علی نے 26 اور فواد عالم نے 16، حارث سہیل نے 15 اور محمد رضوان نے 10 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 6 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ کین ولیمسن کے حصے میں بھی آئی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز چھ وکٹوں کے نقصان پر659 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور کیوی ٹیم کو پاکستان پر 362 رنز کی برتری حاصل  تھی۔ 
منگل کو پاکستان کی دوسری اننگز میں بھی پاکستانی اوپنرز نے مایوس کن آغاز کیا اور شان مسعود سیریز میں تیسری بار بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آوٹ ہوئے۔ باقی بلے باز بھی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے ڈبل سنچری بنائی اور وہ 238 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
کین ولیمسن کے علاوہ ہنری نکلز 157 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ جبکہ ڈیرل مچلز 102 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے دن بھی نیوزی لینڈ کے بلے باز چھائے رہے۔ جبکہ پاکستانی فیلڈرز نے حسب معمول کیچز چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ پاکستان ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے کین ولیمسن اور ہنری نکلز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 369 رنز کا اضافہ کر ڈالا۔
یہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ 
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنائے تھے۔ جس میں اظہر علی 93 اور محمد رضوان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

شیئر: