Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی طرفہ بنت ھذلول بن عبدالعزیز کا انتقال

نماز جنازہ سنیچر 9 جنوری کو ریاض میں ادا کی جائے گی۔(فوٹو سبق)
شہزادی طرفہ بنت ھذلول بن عبدالعزیز آل سعود کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ سنیچر 9 جنوری کو ریاض میں ادا کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادی طرفہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 32 ویں بیٹے شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز کی بیٹی تھیں اور یہ 13 بہن بھائی تھے۔  
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادی طرفہ بنت ھذلول ماہر قانون تھیں۔ خواتین کے امور میں گہری دلچسپی لیتی تھیں۔ وہ ٹی وی پروگراموں میں سعودی خواتین سے متعلقہ امور اجاگر کیا کرتی تھیں۔ 
شہزادی طرفہ نجران کے ڈپٹی گورنر شہزادہ ترکی بن ھذلول کی سگی بہن تھیں۔ وہ ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ 
شہزادی طرفہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں اور لوگوں کی مدد کرکے خوشی محسوس کرتی تھیں۔

 

شیئر: